Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Saturday, June 24, 2023

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد دی ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ جلد از جلد ضلع بھر میں تنظیم سازی کو مکمل کریں ، مسلم لیگ فنکشنل کا عوام میں مقبول ہونا پیر صاحب پگارا کی کامیابی پالیسیوں کا ثبوت ہے ، اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے قیام واستحکام کیلئے پیر صاحب پگارا خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پیر صاحب پگارا ملک کی وہ واحد ہستی ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں ، انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پنجاب بھر خصوصاً رحیم یارخان میں قومی و صوبائی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ، پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ، اس موقع پر ضلعی صدر سردار عبد المجیب ویہا راجپوت ایڈوکیٹ نے صوبائی صدر مخدوم اشرف اقبال کو ضلعی سیکرٹریٹ فنکشنل لیگ رحیم یارخان نے آنے کی دعوت دی جس کو صوبائی صدر نے قبول کیا کہ آیندہ کچھ روز میں دورہ رحیم یارخان کریں گے ، سردار عبد المجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع اور تحصیلوں کی باڈیاں مکمل کر کے صوبائی اور مرکزی آفس فنکشنل لیگ رپورٹ دی جائے گی جو جو کارکن عہدے کا خواہشمند ہو وہ رابطہ کرے اسکو اسکی خدمات کے مطابق زمہ داریاں دی جائیں گیں ۔

ریلوے کی جانب سے عید الاضحیٰ پرسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

 

ریلوے کی جانب سے عید الاضحیٰ پرسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

 


لاہور(پی پی آ ئی ) پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے 3 سپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لاہورکیلئے عید سپیشل ٹرین 27 جون کو روانہ ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ تیسری سپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئے چلائی جائے گی ، عید سپیشل ٹرینیں 10 ،10 بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

Friday, June 23, 2023

رفیق آباد مڈدرباری گلشن اقبال و شہر کے مضافاتی علاقے گندے پانی کی وجہ سے سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئے انتظامی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

 


 

رحیم یارخان گلشن اقبال بلاک زیڈ اسکیم نمبر 3 گٹر ابل پڑے گلیا ں

 

  سیوریج کے پانی سے بھر گئیں میونسپل کمیٹی کا عملے کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے  افسران  کی بے حسی افسوسناک ہے عوام کا برا حال اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطابہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاکستان آنے کا فیصلہ'





 *ذرائع کے مطابق نواز شریف کل وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دوبئی آ رہے ہیں'* 


 *دوبئی میں وہ کچھ عرصہ قیام کرینگے اس قیام کے دوران وہ سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں* 


 *تاہم اگلے ماہ انکے پاکستان واپس آنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں*


 *سابق وزیراعظم عرصہ دراز سے برطانیہ میں مقیم تھے جسے وہ کل چھوڑ رہے ہیں*

*عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن

 


Thursday, June 22, 2023

شاہ محمود قریشی اوراسدعمر کی ضمانت منظور۔ پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

 


 *پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی* - 


 *پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا*

Wednesday, June 21, 2023

*پاکستان پیپلز پارٹی پبلک سیکرٹریٹ رحیم یارخان میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد'*

 



*پاکستان پیپلز پارٹی پبلک سیکرٹریٹ رحیم یارخان میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد'* 


 

 *تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں محمد عامر شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی* 


 *تقریب میں بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کا کیک پی پی کے جیالوں کے ہمراہ کاٹا گیا* 


 *تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سابق ایم پی ایز انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں، چوہدری جاوید حسن داد گجر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جام نذیر لاڑ ایڈووکیٹ سمیت ضلعی رہنمائوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی*

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...