Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Saturday, June 24, 2023

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد دی ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ جلد از جلد ضلع بھر میں تنظیم سازی کو مکمل کریں ، مسلم لیگ فنکشنل کا عوام میں مقبول ہونا پیر صاحب پگارا کی کامیابی پالیسیوں کا ثبوت ہے ، اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے قیام واستحکام کیلئے پیر صاحب پگارا خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پیر صاحب پگارا ملک کی وہ واحد ہستی ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں ، انشاء اللہ جنرل الیکشن میں پنجاب بھر خصوصاً رحیم یارخان میں قومی و صوبائی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ، پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ، اس موقع پر ضلعی صدر سردار عبد المجیب ویہا راجپوت ایڈوکیٹ نے صوبائی صدر مخدوم اشرف اقبال کو ضلعی سیکرٹریٹ فنکشنل لیگ رحیم یارخان نے آنے کی دعوت دی جس کو صوبائی صدر نے قبول کیا کہ آیندہ کچھ روز میں دورہ رحیم یارخان کریں گے ، سردار عبد المجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع اور تحصیلوں کی باڈیاں مکمل کر کے صوبائی اور مرکزی آفس فنکشنل لیگ رپورٹ دی جائے گی جو جو کارکن عہدے کا خواہشمند ہو وہ رابطہ کرے اسکو اسکی خدمات کے مطابق زمہ داریاں دی جائیں گیں ۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...