Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Sunday, May 31, 2020

وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔


وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیرصدارت جامعہ اشرفیہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں2 جون سے مدارس میں داخلے اور  12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ یو این این کے مطابق مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اور بازار کھل سکتے ہیں تو مدارس کیوں نہیں ؟ یو این این کے مطابق مولاناعبدالرشید نے کہا کہ صدر مملکت کےساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نےعمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔
Unn

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...