رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں اور ان کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل لیاقت پور اور خانپور میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل لیاقت پور میں امین آباد روڈ، گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلہ نیازی، کشمیر روڈ ظاہر پیر، گورنمنٹ بوائز سکول ججہ عباسیہ اور سردار گڑھ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں لہذا تمام محکموں کے افسران اپنی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں پر پوری ایمانداری سے فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔
Breaking News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...

No comments:
Post a Comment