لودہراں (بیوروچیف صدائے دھرتی) غیر قانونی حراست ناقابل معافی، افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بجھوائیں، ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین
اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات کریں سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام افسران پوری محنت کیساتھ کام کریں۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے صدر سر کل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر سر کل ناصر غوری سمیت سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران شامل تھے۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں کی جائیگی اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کریں جدید طریقہ تفتیش اختیار کر کے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں اور بروقت میرٹ پر یکسو کریں غیر قانونی حراست کسی بھی صورت برداشت نہیں،اپنے فرائض منصبی انتہائی محنت اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔تھانوں کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے کسی بھی تھانہ کو سرپرائز وزٹ پر چیک کیا جائے گا۔پولیس افسران جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں تمام پولیس افسران قانون کی عملداری اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔کورونا وائرس کی وجہ سے فیلڈ اور تھانوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران ماسک اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے
No comments:
Post a Comment