Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Sunday, May 31, 2020

کراچی: طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، فرانسیسی ٹیم آج تحقیقاتی عمل مکمل کرے گی

کراچی: طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، فرانسیسی ٹیم آج تحقیقاتی عمل مکمل کرے گی


کراچی:    کراچی میں پی آئی طیارے کی جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک پر کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔ فرانسیسی ٹیم آج اپنا کام مکمل کر لے گی۔ یو این این کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ کالونی سے جہاز کا دوسرا انجن بھی آج اٹھایا جائے گا جو ایک عمارت کی چھت پر موجود ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے انجن پہلے نیچے اتارا جائے گا، دریں اثنا جہاز کے پر کے بڑے حصے جائے حادثہ سے منتقل کئے جا رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج اپنا تحقیقاتی کام مکمل کرے گی اور کل فرانس واپس روانہ ہو جائے گی۔ دو جون سے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا کام شروع کیا جائے گا، 11 رکنی ٹیم کیساتھ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن بورڈ کے ارکان بھی جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...