رحیم یار خاں کے علاقے چوک بہادر پور کے نواحی دیہات میں ٹڈی دل حملہ کا حملہ
تحصیل رحیم یار خاں کے نواحی علاقے چوک بہادر پور میں موضع کوٹ کموں شاہ کی بستی سید ارشاد حسین شاہ اور بستی دکی اور موضع اکرم آباد کی چوک چھاؤنی کی زرعی فصلوں پر ٹڈی دل حملہ آور ہوئی اور زرعی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ٹڈی دل سبز پتوں کی فصلوں پر حملہ آور ہوئی اور ان کا صفایا کر گئی ۔
علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے بھر پور اور فوری اقدامات کیے جائیں ۔ زرعی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پھلوں اور زرعی پیداوار میں کمی کے خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی پیداوار کو بچایا جائے ۔
کاشتکاروں نے نمائندہ روزنامہ صدائے دھرتی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹڈی دل کے شدید حملے کی تفصیل بتائی اور فصل کو پہنچے نقصان پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ۔
No comments:
Post a Comment