Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Thursday, May 14, 2020

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے ہیلتھ پالیسی اور میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے ہیلتھ پالیسی اور میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ


لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنس کے ساتھ ان کی میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو این این ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سنٹرل کنٹریکٹ کے ماہانہ معاوضوں میں کوئی اضافہ یا کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنس کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور انکی فیملیز کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی۔ یو این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس میں ہینڈسم اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضے میں اضافے کا مطالبہ تھا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے معاوضوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ان کی میچ فیس میں اچھا خاصہ اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یو این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے نئے مالی سال کے سنٹرل کنٹریکٹ کیٹگری میں ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹگری کو بھی شامل کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو دو لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ رواں مالی سال 2019-20ءکے جاری سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹگری والے کھلاڑی کو ماہانہ 8 لاکھ روپے، بی کیٹگری والے کھلاڑی کو پانچ لاکھ جبکہ سی کیٹگری کے کھلاڑی کو ساڑھے تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں بھی کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضہ یہی رہے گا تاہم اس مرتبہ میچ فیس میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ یو این این ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافہ کھلاڑیوں کی رضا مندی کے مطابق کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے آئندہ 12 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 20ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ ایشیاکپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...