Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Thursday, May 14, 2020

اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان چوہدری اعتزاز انجم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومتی ایس پی اوز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘معروف کاروباری مراکز بند‘عملہ گرفتار‘مقدمات درج دکانیں سیل۔

رحیم یارخان( اپنے رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان چوہدری اعتزاز انجم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومتی ایس پی اوز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘معروف کاروباری مراکز بند‘عملہ گرفتار‘مقدمات درج دکانیں سیل۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد اور ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم‘ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومت پنجاب کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے معروف کاروباری مراکز جنید جمشید‘بورجان‘عمران کلاتھ ہاؤس ودیگر  کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کردی جبکہ موقع پر موجود عملہ پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کی نفری نے گرفتار کرلیا۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔واضع رہے کہ جزوی لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے بازار کا رخ کرلیا تھا‘دکانداروں کی جانب سے کروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہا تھا جس کے باعث کرونا وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہورہا تھا جس پر انتظامیہ کو مجبورا ایکشن لینا پڑا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی




۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...