سورج کو گرہن لگ گیا، چاند زمین تک پہنچنے والی سورج کی شعاعوں کا راستہ روکنے لگا، 11 بجے کے بعد کراچی میں سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں دیکھا جا رہا ہے، ملک کے کچھ شہروں میں مکمل اور کہیں جزوی روشنی کا ہالہ بنے گا۔
پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا تھا، مکمل گرہن لگنے کے بعد سورج روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں رِنگ آف فائر نہیں دکھا جا سکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رِنگ آف فائر کا یہ منظر پاکستان میں لاڑکانہ اور سکھر میں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن دوپہر 1 بجے کے بعد تک جاری رہے گا۔
پاکستان میں سورج گرہن کا ایسا منظر سال 2095ء میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بجکر 26 منٹ پر ہوا، جبکہ شہرِ قائد میں سورج گرہن کا اختتام 12 بج کر 46 منٹ پر ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک میں سورج کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 8 بج کر 46 منٹ پر ہوا ہے، 11 بج کر 40 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جبکہ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر گرہن ختم ہو جائے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مکمل یا تکمیل کے قریب سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 1999ء والے گرہن کے بعد یہ سب سے بڑا سورج گرہن ہوگا، کراچی میں گرہن کے دوران سورج کا 92 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔
لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بج کر 48 منٹ پر ہوا، 11 بج کر 26 منٹ پر یہ عروج پر پہنچ گیا، سورج کا 91 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔
لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا، اسلام آباد میں سورج گرہن کا عروج دن 11 بج کر 25 منٹ پر ہوا۔
سورج گرہن کی وجہ سے درجۂ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔
ماہرینِ فلکیات و طب نے سورج گرہن کے دوران براہِ راست سورج کا مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے وقت براہِ راست سورج دیکھنے کی کوشش نہ کریں، بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا بینائی جانے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے دیکھنے سے منع کیا ہے اور کہا ہے کہ ذرا سی بے احتیاطی سورج گرہن دیکھنے والے کو عمر بھر کے لیے بصارت سے محروم کر سکتی ہے۔
ماہرِ امراض چشم کے مطابق گرہن کے دوران سورج کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھوں کے پردے کا مرکزی حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔
علمائے کرام کہتے ہیں کہ سورج گرہن کے دوران توبہ، استغفار کی کثرت کے ساتھ نمازِ کسوف ادا کریں۔
ملک بھر میں جہاں جہاں سورج کو گرہن لگا وہاں نمازِ کسوف ادا کی گئی جبکہ مختلف شہروں میں اس وقت بھی نمازِ کسوف ادا کی جا رہی ہے
No comments:
Post a Comment