رحیم یار خان (خصوصی رپورٹ سردار عبدالمجیب خان ویھا )رحیم یار خان میں غیر قانونی پلازاجات کی تعمیر پارکنگ کی جکہ پر قبضہ تفصیل کے مطابق
شاہی روڑ چناب سنٹر افیسر کالونی و دیگر شہر کے کمرشل علاقوں میں غیر قانونی پلازہ جات کی تعمیر ہورہی ہے ان میں سے اکثریت بغیر نقشہ تعمیر ہورہے ہیں کچھ جو حال ہی میں تعمیر ہوِئے ہیں انھوں نے پارکنگ کی جگہ ہی نہیں چھوڑی میونسپل کارپوریشن کے افسران نے صرف دولت اکھٹی کرنا اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے جبکہ با اثر شخصیات نے ریلوے چوک سٹی پل پر غیرقانونی پلازے تعمیر کیے ہیں جنھوں نے پارکنگ کی جگہ نہیں چھوڑی جسکی وجہ سے پلازے کے سینکڑوں افراد امدورفت کے لیے آتے ہیں تو اپنی سواریاں موٹرسائیکل کاریں سڑک پر کھڑی کردیتے ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک بلاک رہتی ہے شہریوں کو شدید زہنی ازیت کاسامناکرنا پڑتا ہے گزشتہ ایک برس میں شاہی روڑ سٹی پل سٹی سنٹر مین افیسر کالونی وشہر کی دیگر اہم شاہرایں ہسپتال روڑ ایر پورٹ روڑ پر جتنے بھی پلازے بنے ہیں ان سب نے تقریبا پارکنگ نہیں چھوڑی اور میونسپل کمیٹی نقشہ برانچ کو راضی کیا خواہ وہ بزریعہ رشوت ہو یا کسی اہم سیاسی شخصیت کی سفارش جس کو جو بھی جتن کرنا پڑے اس نے کیے لیکن کسی نے اجتماعی بھلائی کے بارے نہیں سوچا اج سب نے انکھیں بند کی ہوئی ہیں ڈپٹی کمشنر رحیمیارخان سے شہری اپیل کرتے ہیں کہ وہ خصوصی طور پر اس مسئلے کو توجہ دیں شہر کی اہم شہراوں پر جو پلازے بن رہے ہیں ان کو پارکنگ کی جگہ چھوڑنے کا پابند بنائیں اور گزشتہ دو برس جو پلازے بنے ان کے نقشہ جات چیک کریں اور نقشہ کے مطابق پارکنگ کی جگہ چھڑوائِیں یہ اپکا رحیم یار خان کی عوام پر احسان ہوگا جب اہم شاہراوں پر پلازے مالکان قانون کے مطابق پارکنگ چھوڑیں گے تو ٹریفک کا مسئلہ خود بخود حل ہو حائے گا. . .
No comments:
Post a Comment