Breaking News
Saturday, June 24, 2023
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد
ریلوے کی جانب سے عید الاضحیٰ پرسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
|
|
Friday, June 23, 2023
رفیق آباد مڈدرباری گلشن اقبال و شہر کے مضافاتی علاقے گندے پانی کی وجہ سے سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئے انتظامی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
رحیم یارخان گلشن اقبال بلاک زیڈ اسکیم نمبر 3 گٹر ابل پڑے گلیا ں
سیوریج کے پانی سے بھر گئیں میونسپل کمیٹی کا عملے کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے افسران کی بے حسی افسوسناک ہے عوام کا برا حال اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطابہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاکستان آنے کا فیصلہ'
*ذرائع کے مطابق نواز شریف کل وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دوبئی آ رہے ہیں'*
*دوبئی میں وہ کچھ عرصہ قیام کرینگے اس قیام کے دوران وہ سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں*
*تاہم اگلے ماہ انکے پاکستان واپس آنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں*
*سابق وزیراعظم عرصہ دراز سے برطانیہ میں مقیم تھے جسے وہ کل چھوڑ رہے ہیں*
Thursday, June 22, 2023
شاہ محمود قریشی اوراسدعمر کی ضمانت منظور۔ پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا
*پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی* -
*پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا*
Wednesday, June 21, 2023
*پاکستان پیپلز پارٹی پبلک سیکرٹریٹ رحیم یارخان میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد'*
*پاکستان پیپلز پارٹی پبلک سیکرٹریٹ رحیم یارخان میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد'*
*تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں محمد عامر شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی*
*تقریب میں بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کا کیک پی پی کے جیالوں کے ہمراہ کاٹا گیا*
*تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سابق ایم پی ایز انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں، چوہدری جاوید حسن داد گجر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جام نذیر لاڑ ایڈووکیٹ سمیت ضلعی رہنمائوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی*
Tuesday, June 20, 2023
*پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ محسن نقوی
*"پنجاب بجٹ"*
*کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد تک بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقرر کرنے کی منظوری..*
پولیس لائنز پشاور حملے کاماسٹر مائنڈ، جماعت الاحرار کا دہشتگرد سربکف مہمند پراسرار حالات میں مارا گیا
کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے منسلک ایک اور دہشتگرد سربکف مہمند پراسرار حالات میں مارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربکف مہمند بنیادی طور پر کالعدم جماعت الاحرار سے منسلک تھا لیکن جماعت الاحرار کالعدم ٹی ٹی پی میں ضم ہو گئی، سربکف مہمند کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی موت زہر خورانی سے ہوئی اور اسے دہشتگرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات پر زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربکف مہمند کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات پچھلے چند دن سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور اب اس کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربکف مہمند طویل عرصہ سے دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف تھا اور غازی میڈیا کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کا سرغنہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار بچوں کے استحصال اور اغوا میں بھی ملوث ہیں، ان دو معاملات پر دونوں دھڑوں کے دہشتگرد اختلافات کا شکار ہیں اور بنیادی جھگڑا علاقے پر عملداری اور جرائم کے دھندے سے رقم کی تقسیم پر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سربکف مہمند پشاور میں پولیس لائنز دھماکے سمیت کئی بڑی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ سربکف مہمند نے حال ہی میں فوجی تنصیبات پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملوں کی بھی حمایت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربکف مہمند خود کو نور ولی محسود کا جانشین تسلیم کرانا چاہتا تھا اور اس پر نور ولی محسود کے دھڑے نے ہی اسے زہر دیا۔ اس سے پہلے جماعت الاحرار کے عبدالولی کو بھی نور محسود گروپ نے زہر دے کر ہلاک کیا تھا۔
دہشتگرد گروپوں کے اندرونی اختلافات سے کئی اہم کمانڈر پراسرار حالات میں مارے جا رہے ہیں اور دہشتگرد گروپ ایک دوسرے کے متعلق بداعتمادی کا شکار ہو گئے ہیں۔
Monday, June 19, 2023
پاکستان میں ذی الحج 1444ھ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی
۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین بھی شریک تھے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے
Sunday, June 18, 2023
جیل سے رہا ہوکر عمران خان سے ملنے والے پی ٹی آئی کارکنان پھر سے گرفتار
جیل سے رہا ہوکر عمران خان سے ملنے والے پی ٹی آئی کارکنان پھر سے گرفتار
گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالہ، اور سرگودھا سے ہے، گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔ پولیس ذرائع

واضح رہے کہ عدالت نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے لاہور، وزیر آباد، جھنگ، شیخوپورہ، حافظ اباد، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب،گجرانوالہ اور نارووال میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیا، لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کی نظر بندی کے احکامات کی خلاف قانون قرار دیئے۔
فیصلے میں کہا گیا نو مئی کو سیاسی لیڈر کی گرفتاری پر ملک بھر میں افسوسناک ردعمل آیا، حکومت نے 9 مئی کے واقعے پر بغیر سوچے سمجھے لاتعداد نظر بندی کے احکامات جاری کیے، 9 مئی کے واقعے نے ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش کی، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی، حکومت کے پاس شاید موجود تھے تو فوجداری مقدمات میں گرفتاری کے لیے بہت وقت تھا، گرفتار افراد کو الزامات کا پتا تو ہو تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں، ڈپٹی کمشنر کو نظر بندی کا فیصلہ خود پبلک مینٹیننس آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔تمام نظربند افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...
