Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Thursday, May 14, 2020

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی: وزیر اعلیٰ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد10 ہزار772 ہوگئی ہے۔ یو این این کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 555 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا سے آج مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق  افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں کورونا کے باعث 4 لوگ انتقال کرگئے ہیں اور حیدرآباد میں 33، لاڑکانہ میں 26 اور مٹیاری میں 16 کیسز آج سامنے آئے۔ یو این این کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹنڈو محمد خان میں 6، قمبر شہداد کوٹ میں 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دادو، گھوٹکی، جیکب آباد میں مزید 3،3 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ میرپورخاص، عمر کوٹ، بینظیر آباد، شکارپور اور جامشور میں 2،2 کیسز  سامنے آئے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔ یو این این کو موصولہ  تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔ یو این این کے مطابق کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...