Breaking News

ضرورت برائے نمائندگان صدائے دھرتی رحیم یار خان ملک بھر سے نمائندگان /صحافی رابطہ کر سکتے ہیں موبائل نمبر 03006747831

Thursday, May 14, 2020

بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے:دفتر خارجہ

بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے:دفتر خارجہ


اسلام آباد:   دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی ہیش ٹیگ کورونا جہاد کے الفاظ استعمال کیے۔ یو این این کے مطابق صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماہ مقدس رمضان میں بھی بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔ صحافیوں کو ان مظالم کی کوریج سے روکنے کیلئے دبایا جارہا ہے۔ اس وقت جب دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ یو این این کے مطابق عائشہ فاروقی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کی مذمت کرتے اس اقدام کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 1967ء کے سرحدی نقشے پر مشتمل آزاد فلسطین کا حامی ہے۔ جموں و کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ مسائل ہیں جہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...