پیر یاسر کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزی اور صوبائی وزیرسندہ غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔ جہنم سے نجات اور جنت کی منزل کا حصول ہی انسان کی اصل کامیابی ہے۔ ہرجانے والا شخص کل نفس موت کا پیغام اور آخرت کی تیاری کی یاد دہانی کراتا ہے۔اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر اور مہلت کو آخرت کی تیاری میں لگایا جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مرحومین حسن اخلاق کا مجسمہ تھے اور پاکستان کے سیاسی میدان میں اہم مقام کے حامل تھے لیکن موت برحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی زندگی میں قبر کو سامنے رکھ کر گذارا جائے تو آخرت کی منزل آسان اور یقینی بن جاتی ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیۓ صبر وجمیل عطافرماے
جاری کردہ : : : اقبال جٹ
پریس سکریٹری (پیر یاسر)
No comments:
Post a Comment