Breaking News
Sunday, May 31, 2020
ڈسٹرکٹ بار رحیمیارخان میں کرونہ کے خاتمے کےلیے سپرے
حکومت چینی معاملے کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے: نفیسہ شاہ
حکومت چینی معاملے کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے: نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو چھوڑ کر آٹا، چینی معاملے کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالناچاہتی ہے۔ یو این این کے مطابق آٹا چینی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن پر ملبہ ڈالنے کی بجائے آٹا اور چینی بحران کے ذمے داروں کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹا اور چینی بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے ہیں۔ یو این این کے مطابق نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی بحران پر بیانات سے واضح ہو گیا کہ کابینہ میں بیٹھے بحران کے اصل ذمے داروں کو کچھ نہیں ہونا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ اس بحران میں کس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر جیبیں بھریں۔ یو این این کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر سنگین الزامات کے باوجود انہیں کابینہ سے نہ ہٹانا قابلِ مذمت ہے۔
Unn
نوازشریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، عظمیٰ بخاری
نوازشریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی تصویر نے دو دن سے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ یو این این کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کا پُرمسرت اور پُرسکون چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔ اُنہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، شہباز گل اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے۔ یو این این کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چائے پیتے تصویر لیک ہونے کے بعد پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں، جبکہ وہ لندن میں کورونا وائرس کی وباء میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ بغیر ماسک گھوم رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، شہباز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں ہے۔
Unn
وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔
وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔
وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیرصدارت جامعہ اشرفیہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ یو این این کے مطابق مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اور بازار کھل سکتے ہیں تو مدارس کیوں نہیں ؟ یو این این کے مطابق مولاناعبدالرشید نے کہا کہ صدر مملکت کےساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نےعمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔
Unn
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے بڑھ گئی، 370,918 جاں بحق
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے بڑھ گئی، 370,918 جاں بحق
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد اکسٹھ لاکھ چون ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ سترہزار نو سو اٹھارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ستائیس لاکھ چونتیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یو این این کے مطابق امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ سولہ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 28 ہزار آٹھ سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ یو این این کے مطابق روس میں تین لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چارہزار پانچ سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔ اسی طرح برطانیہ میں دو لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار تین سوسے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ یو این این کے مطابق اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 32 ہزار 664 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار چھ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یو این این کے مطابق کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار ایک سو25 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 86 ہزار تین سے زائد افراد متاثر ہیں۔
Unn
کراچی: طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، فرانسیسی ٹیم آج تحقیقاتی عمل مکمل کرے گی
کراچی: طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، فرانسیسی ٹیم آج تحقیقاتی عمل مکمل کرے گی
کراچی: کراچی میں پی آئی طیارے کی جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک پر کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔ فرانسیسی ٹیم آج اپنا کام مکمل کر لے گی۔ یو این این کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے ملحقہ کالونی سے جہاز کا دوسرا انجن بھی آج اٹھایا جائے گا جو ایک عمارت کی چھت پر موجود ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے انجن پہلے نیچے اتارا جائے گا، دریں اثنا جہاز کے پر کے بڑے حصے جائے حادثہ سے منتقل کئے جا رہے ہیں۔ یو این این کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم آج اپنا تحقیقاتی کام مکمل کرے گی اور کل فرانس واپس روانہ ہو جائے گی۔ دو جون سے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا کام شروع کیا جائے گا، 11 رکنی ٹیم کیساتھ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن بورڈ کے ارکان بھی جائیں گے۔
مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا
مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا
مدینہ منورہ: مسجد نبویﷺ کے دروازےعام شہریوں کیلئے کھل گئے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا کی گئی۔ یو این این کے مطابق مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔، نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Unn
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں ریکارڈ88 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ یو این این کو موصولہ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید3 ہزار39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے۔ ملک بھرمیں کوروناکے 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 42 ہزار742 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یو این این کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار56 ،سندھ 27 ہزار360، خیبرپختونخوا9 ہزار 540 اور بلوچستان میں 4 ہزار193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار418، گلگت بلتستان678 اور آزاد کشمیرمیں251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے اور223 افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد475 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں453، سندھ465، اسلام آباد27، گلگت بلتستان11، بلوچستان46 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 47 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یو این این کے مطابق پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرز نے یو این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ملک اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔ یو این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 26کے قریب ایس او پیز جاری کرچکے ہیں اور پرہجوم جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ مساجد، دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لازمی استعمال کریں۔
Unn
Wednesday, May 27, 2020
رحیم یار خاں کے علاقے چوک بہادر پور کے نواحی دیہات میں ٹڈی دل حملہ کا حملہ
رحیم یار خاں کے علاقے چوک بہادر پور کے نواحی دیہات میں ٹڈی دل حملہ کا حملہ
تحصیل رحیم یار خاں کے نواحی علاقے چوک بہادر پور میں موضع کوٹ کموں شاہ کی بستی سید ارشاد حسین شاہ اور بستی دکی اور موضع اکرم آباد کی چوک چھاؤنی کی زرعی فصلوں پر ٹڈی دل حملہ آور ہوئی اور زرعی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ٹڈی دل سبز پتوں کی فصلوں پر حملہ آور ہوئی اور ان کا صفایا کر گئی ۔
علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے بھر پور اور فوری اقدامات کیے جائیں ۔ زرعی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پھلوں اور زرعی پیداوار میں کمی کے خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی پیداوار کو بچایا جائے ۔
کاشتکاروں نے نمائندہ روزنامہ صدائے دھرتی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹڈی دل کے شدید حملے کی تفصیل بتائی اور فصل کو پہنچے نقصان پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ۔
حضرت خواجہ غلام فرید کی شخصیت پر تحریر
حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ
(1845–1901)
. . . . . (ظاہر پیر (محمد رمضان رند)
حضرت خواجہ غلام فرید کوریجہ 26 نومبر 1845ء بروز منگل کو بہاولپور کے قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے۔ آپٌ کے خاندان کا نسلی سلسلہ یا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپٌ کے خاندان میں ایک شخص، جس کا نام شیخ کوربن، حضرت شیخ پریا تھا اس لیے کور کی وجہ سے لفظ کوریجہ بن گیا۔
آپ کا تاریخی نام خورشید عالم رکھا گیا۔ آپ کے والد کا نام حضرت خواجہ خدا بخش عرف محبوب الہی تھا۔ آپ چار برس کے ہوئے تو آپ کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور جب آپ کی عمر آٹھ برس ہوئی تو آپ کے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
آپٌ نے قرآن کی تعلیم میاں صدرالدین اور میاں محمد بخش سے حاصل کی، آپ نے فارسی کی تعلیم میاں حافظ خواجہ جی اور میاں احمد یار خواجہ سے حاصل کی۔
حضرت خواجہ غلام فرید کے بزرگوں کے ایک مرید مٹھن خان جتوئی تھے، جس کے نام سے قصبہ مٹھن کوٹ آباد ہوا۔ جب مٹھن کوٹ پر قابض پنجاب کے سکھ حاکم مسلمانوں کو تنگ کرنے لگے تو آپ کے والد حضرت خواجہ خدا بخش اپنے خاندان کے ساتھ مٹھن کوٹ سے چاچڑاں شریف، ریاست بہاول پور منتقل ہوگئے۔
جب آپ نواب آف بہاول پور جس کا نام نواب فتح محمد جو کہ آپ کے والد کے مرید خاص بھی تھے کے پاس رہائش پذیر تھے تو وہاں پر بھی اساتذہ کرام موجود رہتے تھے جو آپ کو تعلیم دیتے تھے۔ آپ شاہی محل میں تقریباً چار سال رہے۔
جب آپ تیرہ برس کے ہوئے تو آپ نے اپنے بڑے بھائی حضرت فخر جہاں سے بعیت کی۔ جب آپٌ کی عمر 27 برس تھی تو اس وقت آپ کے مرشد اور بڑے بھائی حضرت فخر جہاں کا انتقال ہو گیا۔ پھر آپ سجادہ نشین بنے۔
آپ بڑے سخی تھے، آپ کے لنگر کا روزانہ کا خرچہ 12 من چاول اور 8 من گندم تھا۔ تقریباً 100 سے 500 آدمی ہر وقت آپ کے ساتھ رہتے تھے۔ آپ کے پاس جو کچھ آتا سب شام تک غرباء و مساکین میں بانٹ دیتے تھے۔
جب آپ نواب صاحب کے ہاں دعوت پر جاتے تو نواب صاحب آپ کو آتے وقت پچیس تیس ہزار اور وہاں سے روانہ ہوتے وقت بھی تیس چالیس ہزار پیش کرتے۔ اتنی نذر نیاز حاصل ہوتے ہوئے بھی جب آپ چاچڑاں شریف آتے تو اکثر اوقات خرچ کے لیے قرض لے کر آتے۔
آپ کی جاگیر سے سالانہ آمدنی 35 ہزار روپے تھی، آپ انتہائی سادہ تھے۔ آپ دن میں گندم کی ایک روٹی کھاتے اور رات کو گائے کا دودھ پیتے تھے۔
آپ 18 برس روہی ( چولستان ) میں رہے۔ آپ نے اپنے مرید خاص نواب آف بہاولپور جس کا نام نواب صادق محمد رابع عباسی تھا کو نصیحت کی تھی کہ:
" زیر تھی، زبر نہ بن، متاں پیش آوی "
یعنی نرمی اختیار کرو، سختی نہ کیا کرو، ورنہ اللہ تعالٰی تم پر بھی سختی کر سکتے ہیں۔
آپ نے شاعری بھی کی اور آپ کا زیادہ تر کلام سرائیکی زبان میں ہے۔ جس کا نام "دیوان فرید" ہے اس کے علاوہ اردو، عربی، فارسی، پوربی، سندھی اور ہندی میں شاعری بھی کی ہے اور آپ کا اردو دیوان بھی موجود ہے۔ آپ کے سرائیکی دیوان میں 272 کافیاں ہیں۔
حضرت خواجہ غلام فرید نے وصال کے وقت تین حسرتوں کا اظہار کیا تھا:
(1) کاش کوئی مجھ سے کہتا فرید مجھے راستہ بتاؤ۔
(2) کاش کوئی مجھ سے یکمشت ایک لاکھ روپے طلب کرتا۔
(3) کاش کوئی مجھ سے کہتا فرید مجھے پانی پلاؤ۔
وفات کے وقت کلمہ شہادت سے پہلے حضرت خواجہ غلام فرید نے کافی کا یہ بند پڑھا:
ٔآیا وقت فرید چلن دا
گزریا ویلھا کھلن ہسن دا
اوکھا پیندا یار ملن دا
جان لباں تے آندی اے
آپ کا وصال چاچڑاں شریف میں 24 جولائی 1901ء بروز بدھ ہوا۔ اس وقت آپ کی عمر 56 برس تھی۔
آپ کا ایک بیٹا حضرت خواجہ محمد بخش عرف نازک کریم اور ایک بیٹی بھی تھیں۔
آپ کا مزار مٹھن کوٹ شریف ( ضلع راجن پور ) میں ہے۔
ضلع رحیم یار خان بھر میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ،
رحیم یارخان( اپنے رپورٹر سے)ضلع بھر میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ، 6 روز کے دوران 40 سے زائد مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق تعداد 226 ہوگئی 50 سے زائد مصدقہ کیس قرنطینہ سینٹرز میں اور 40 سے زائد کورونا کے کنفرم مریض اپنے آپنے گھروں پر خود کو ائسو لیٹ کیئے ہوئے ہیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں کورونا کے 4 مشتبہ مریض جاں بحق ہوئے تاہم شیخ زید میڈیکل کالج کے پرنسپل، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد، سمیت ضلع بھر کے قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج 129 صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ بھی ہو چکے ہیں اس وقت بھی شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک میں 17، فیلڈ ہسپتال شیخ خلیفہ میں 12، قرنطینہ مرکز اسلامیہ یونیورسٹی میں 14،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد میں 35، تحصیل ہسپتال لیاقت پور میں 4 جبکہ ہوم کورنٹائن میں 41 مریض بدستور زیر علاج جبکہ کرونا وائرس کے باعث 6افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے
عیدالفطر کے دوران کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے مزید42 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوجانے پر مجموعی طور پرتعداد226ہوچکی ہے جبکہ 129 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کوجاچکے ہیں،شیخ زید ہسپتال کے پی پی بلاک میں 17، قرنطینہ مرکز اسلامیہ یونیورسٹی میں 14، فیلڈ ہسپتال شیخ خلیفہ میں 12، تحصیل ہسپتال صادق آباد میں 35، تحصیل ہسپتال لیاقت پور میں 4جبکہ ہوم کورنٹائن میں 41مریض زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں 55افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔کرونامریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بارے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Wednesday, May 20, 2020
رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی کاعشرہ ہے سردارعبدالمجیب خان ویہاایڈووکیٹ صدروسیب اتحادرحیم یارخان
رحیم یارخان ( بیوروچیف )صدروسیب
اتحادرحیم یارخان سردارعبدالمجیب خان ویہاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی کاعشرہ ہے اہل ایمان اورتمام مسلمہ امہ رات دن اپنے رب کومنانے کیلئے توبہ استغفارکاکثرت سے ورداورذکراذکارکریں اوراہل ثروت لوگ غریب ناداراورمستحق لوگوں کوعیدکی خوشیوں میں شامل کریں، رمضان المقدس ہمارے لیے یہی پیغام لاتا ہے کہ ہم جس حالت میں بھی ہوں جہاں بھی ہوں ایک دوسر ے کے لیے رحمت وشفقت کا پیکر بن جائیں دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اسی طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کا محسوس کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ روزہ کا اصل مقصد،ر یاکاری،بدکاری،غیب، عیب جوئی، مکروفر یب، تعصب،بغض وحسد اور جھوٹ جیسے روحانی امراض سے خود کو بچائیں یہی تقویٰ کا تقاضا اسلامی تعلیمات کا مدعا اور روزے کا مقصد ہے۔ رمضان المقدس رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کے انمٹ خزانے لے کر سایہ فگن ہے جس کا احترام کرنا ہر خاص وعام مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔
(تصویرہمراہ ہے)
Saturday, May 16, 2020
Thursday, May 14, 2020
مرغی مہنگی دینے پر ضلع رحیم یار خان کےدوکاندار مالکان سراپا احتجاج
مرغی مہنگی دینے پر ضلع رحیم یار خان کےدوکاندار مالکان سراپا احتجاج
رحیم یار خان ڈی نوٹس لے تفصیلات کے مطابق مر غی فارم مالکان کی جانب مرغی سپلائی کرنے والے زندہ مرغی 190 روپے کلو کے حساب سے دے رہے ھیں جبکہ ریٹ لسٹ میں 180 روپے کلو ھے گوشت مرغی ریٹ 260 روپے دوکاندار مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ مال ھمیں
مہنگا مل رہا ھے جس کی وجہ ھم نے آج ہڑتال
کرتے
ھیں
کرکے جناب DC رحیم یار خان سے مطالبہ ھمیں سرکاری لسٹ کے مطابق مال دیا جائے انہوں نے بتایا کچھ دوکاندار 360 فروخت کر رہے ھیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے
اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان چوہدری اعتزاز انجم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومتی ایس پی اوز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘معروف کاروباری مراکز بند‘عملہ گرفتار‘مقدمات درج دکانیں سیل۔
رحیم یارخان( اپنے رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان چوہدری اعتزاز انجم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومتی ایس پی اوز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘معروف کاروباری مراکز بند‘عملہ گرفتار‘مقدمات درج دکانیں سیل۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد اور ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم‘ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومت پنجاب کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے معروف کاروباری مراکز جنید جمشید‘بورجان‘عمران کلاتھ ہاؤس ودیگر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کردی جبکہ موقع پر موجود عملہ پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کی نفری نے گرفتار کرلیا۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔واضع رہے کہ جزوی لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے بازار کا رخ کرلیا تھا‘دکانداروں کی جانب سے کروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہا تھا جس کے باعث کرونا وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہورہا تھا جس پر انتظامیہ کو مجبورا ایکشن لینا پڑا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی: وزیر اعلیٰ
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی: وزیر اعلیٰ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد10 ہزار772 ہوگئی ہے۔ یو این این کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 555 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا سے آج مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں کورونا کے باعث 4 لوگ انتقال کرگئے ہیں اور حیدرآباد میں 33، لاڑکانہ میں 26 اور مٹیاری میں 16 کیسز آج سامنے آئے۔ یو این این کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹنڈو محمد خان میں 6، قمبر شہداد کوٹ میں 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دادو، گھوٹکی، جیکب آباد میں مزید 3،3 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ میرپورخاص، عمر کوٹ، بینظیر آباد، شکارپور اور جامشور میں 2،2 کیسز سامنے آئے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔ یو این این کو موصولہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔ یو این این کے مطابق کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی: وزیر اعلیٰ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد10 ہزار772 ہوگئی ہے۔ یو این این کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 555 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا سے آج مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں کورونا کے باعث 4 لوگ انتقال کرگئے ہیں اور حیدرآباد میں 33، لاڑکانہ میں 26 اور مٹیاری میں 16 کیسز آج سامنے آئے۔ یو این این کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ٹنڈو محمد خان میں 6، قمبر شہداد کوٹ میں 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دادو، گھوٹکی، جیکب آباد میں مزید 3،3 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ میرپورخاص، عمر کوٹ، بینظیر آباد، شکارپور اور جامشور میں 2،2 کیسز سامنے آئے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔ یو این این کو موصولہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔ یو این این کے مطابق کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 252، بلوچستان میں دو ہزار 239، آزاد کشمیر میں 91 اور گلگت بلتستان میں 482 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 822 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے:دفتر خارجہ
بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے:دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی ہیش ٹیگ کورونا جہاد کے الفاظ استعمال کیے۔ یو این این کے مطابق صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماہ مقدس رمضان میں بھی بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔ صحافیوں کو ان مظالم کی کوریج سے روکنے کیلئے دبایا جارہا ہے۔ اس وقت جب دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ یو این این کے مطابق عائشہ فاروقی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کی مذمت کرتے اس اقدام کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 1967ء کے سرحدی نقشے پر مشتمل آزاد فلسطین کا حامی ہے۔ جموں و کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ مسائل ہیں جہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایکسپو سینٹرہسپتال کے اخراجات بارے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں:یاسمین راشد
ایکسپو سینٹرہسپتال کے اخراجات بارے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں:یاسمین راشد
لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر کے اخراجات بارے میڈیا پر زیر بحث خبروں کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 دفعہ فرانزک آڈٹ کرانے کو تیار ہوں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر ہسپتال کے لیے انتظامیہ کو 7 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا تھا ۔لیکن اس حوالے سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ اخراجات کے حوالے سے تمام تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے۔ یو این این کے مطابق صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں بیک اپ پلان کی تیاریاں کرتے ہوئے کم علامات والے مریضوں کو وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہوم آئسولیشن پالیسی بھی بنا دی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصؒہ حکومت کرے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو متنبہ کیا کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، کسی بھی وقت پھیل سکتی ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ ٹیسٹوں کی استعداد بڑھا دی گئی ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر اس وبا پر قابو نہیں پا سکتے۔ یو این این کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 561 ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے۔ کورونا کا روزانہ کا خرچہ پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ ایک دفعہ نہیں، 100 مرتبہ فرانزک آڈٹ کرانے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بڑی عزت کرتی ہوں۔ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں۔ مجھے گلا ہے کہ میرا موقف نہیں لیا گیا۔ مجھے فون کیا جاتا تو اخراجات کے حوالے سے ساری تفصیلات بتا دیتی۔ اب اخراجات کے حوالے سے کلیئر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئرلینڈ نے جولائی میں شیڈول 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئرلینڈ نے جولائی میں شیڈول 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئرلینڈ نے جولائی میں شیڈول 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب سے یہ مشترکہ فیصلہ آئرش حکومت کے 10 اگست سے قبل بند دروازوں کے پیچھے میچوں کا انعقاد ممکن نہ ہونے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ یو این این کے مطابق ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہوگی۔ دونوں ٹیموں کو 12 اور 14 جولائی کو ڈبلن میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر دورہ آئرلینڈ کے التواء پر دکھ کا اظہار کیا۔ یو این این کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے جہاں 2018 ءمیں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف حریف ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ وسیم خان نے کہا کہ وہ ایک ایسے ملک میں بھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے جہاں مداحوں نے ہمیشہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں کرکٹ آئرلینڈ کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے اس کی توثیق کرتے ہیں، ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور مداحوں کی صحت اور حفاظت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام ممالک کے لیے اپنی ہوم سیریز کا انعقاد کرنا مشکل ہے اور اس دوران ہم سب کو بطور کرکٹ فیملی مل کر کام کرنا ہوگا۔ یو این این کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی ان مشکل حالات میں کرکٹ آئرلینڈ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم حالات معمول پر آتے ہی ایک بار پھر دورہ آئرلینڈ کے منتظر ہوں گے۔ دوسری جانب کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈاٹرم کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو آئرش حکومت کے مرحلہ وار لاک ڈاون اٹھانےکے فیصلے کے بعد ان تاریخوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف آپشنر پر غور کیا تاہم حکومتی قواعد وضوابط، بائیوسیکورٹی، کوارنٹائن سمیت کئی دیگر معاملات کے سبب ہمارے لیے ان میچوں کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے۔ یو این این کے مطابق چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کی میزبانی نہ کرپانے پر انہیں بہت افسوس ہے تاہم پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت کا انتظار رہے گا جب ہم ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکیں۔
پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے ہیلتھ پالیسی اور میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ
پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے ہیلتھ پالیسی اور میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنس کے ساتھ ان کی میچ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو این این ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سنٹرل کنٹریکٹ کے ماہانہ معاوضوں میں کوئی اضافہ یا کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنس کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور انکی فیملیز کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی۔ یو این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس میں ہینڈسم اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضے میں اضافے کا مطالبہ تھا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے معاوضوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ان کی میچ فیس میں اچھا خاصہ اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یو این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے نئے مالی سال کے سنٹرل کنٹریکٹ کیٹگری میں ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹگری کو بھی شامل کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو دو لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ رواں مالی سال 2019-20ءکے جاری سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹگری والے کھلاڑی کو ماہانہ 8 لاکھ روپے، بی کیٹگری والے کھلاڑی کو پانچ لاکھ جبکہ سی کیٹگری کے کھلاڑی کو ساڑھے تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں بھی کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضہ یہی رہے گا تاہم اس مرتبہ میچ فیس میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ یو این این ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافہ کھلاڑیوں کی رضا مندی کے مطابق کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے آئندہ 12 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 20ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ ایشیاکپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداددولاکھ اٹھانوے ہزار سے تجاوز کرگئی ہے
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 298,000 سے تجاوز کرگئی
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداددولاکھ اٹھانوے ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چوالیس لاکھ بیس ہزارافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ابھی تک ساڑھے سولہ لاکھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یو این این کے مطابق امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہواہے جہاں پچاسی ہزار ایک سو ستانوے اموات ہوئیں ، اس کے بعدبرطانیہ میں تینتیس ہزار ایک سوچھیاسی اوراٹلی میں اکتیس ہزارایک سوچھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداددولاکھ اٹھانوے ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چوالیس لاکھ بیس ہزارافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ابھی تک ساڑھے سولہ لاکھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یو این این کے مطابق امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہواہے جہاں پچاسی ہزار ایک سو ستانوے اموات ہوئیں ، اس کے بعدبرطانیہ میں تینتیس ہزار ایک سوچھیاسی اوراٹلی میں اکتیس ہزارایک سوچھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
غیر قانونی حراست ناقابل معافی، افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بجھوائیں، ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین
لودہراں (بیوروچیف صدائے دھرتی) غیر قانونی حراست ناقابل معافی، افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بجھوائیں، ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین
اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدمات کریں سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام افسران پوری محنت کیساتھ کام کریں۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے صدر سر کل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر سر کل ناصر غوری سمیت سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران شامل تھے۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں کی جائیگی اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کریں جدید طریقہ تفتیش اختیار کر کے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں اور بروقت میرٹ پر یکسو کریں غیر قانونی حراست کسی بھی صورت برداشت نہیں،اپنے فرائض منصبی انتہائی محنت اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔تھانوں کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے کسی بھی تھانہ کو سرپرائز وزٹ پر چیک کیا جائے گا۔پولیس افسران جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں تمام پولیس افسران قانون کی عملداری اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔کورونا وائرس کی وجہ سے فیلڈ اور تھانوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران ماسک اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے
Wednesday, May 13, 2020
اظہر علی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت کریں گے
اظہر علی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت کریں گے
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ءکے لیے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوقومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی ہے۔ یو این این کے مطابق اس دوران پاکستان نے مختلف دو طرفہ سیریز میں9 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے علاوہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔آئندہ سیزن میں پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز (جولائی) ، انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی (جولائی تا ستمبر)،جنوبی افریقہ کے خلاف3ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز (اکتوبر) میں کھیلی جائے گی، یو این این کے مطابق زمباوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز (نومبر)، نیوزی لینڈ ے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز (دسمبر)اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہوم سیریز (جنوری 2021)، زمباوے کے خلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز(اپریل 2021) میں کھیلنی ہے۔ ان دو طرفہ سیریز کے علاوہ پاکستان کو ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنا ہے۔
Unn
بڈگام :بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں شہری شہید
بڈگام :بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں شہری شہید
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بھارتی فوج نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک شہری کو شہید کردیا۔ کشمیری شہری ضلع کے علاقے Narbal میں Kawoosa Khalisa کے مقام پر اس وقت شہید ہوگیا جب انڈین پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ یو این این کے مطابق ریاست میں بھارتی جارحانہ رویئے معمول بنےہوئے ہیں اور بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Unn
کورونا وائرس: مصدقہ مریضوں کی تعداد 35339تک جاپہنچی
کورونا وائرس: مصدقہ مریضوں کی تعداد 35339تک جاپہنچی
ملک بھرمیں بدھ کے روزکورونا سے مزید 24افراد کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 761ہوگئی، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35339تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 234اور پنجاب میں 214افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ یو این این کو موصولہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار مطابق کل 317,699 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ 8812 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 731نئے کیسز سامنے آئے اور 16ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔ یو این این کے مطابق مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 4223ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341اور ہلاکتیں 234ہوگئی ہیں۔وزیراعلی نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں مزید 8افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 275تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، لوئر دیر اور خیبر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔یو این این کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 231افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5252تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1392 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے کورونا وائرس کے مزید 43کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 759ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 68افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں مزید 7افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 337 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں منگل کو کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی۔ یو این این کو موصولہ رپورٹ ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)پنجاب کے مطابق مزید 1390افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13259تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں بھی منگل کو کورونا وائرس کے 97نئے کیسز سامنے آگئے تھے جس کے بعد صوبے میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد 2158ہوگئی۔صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27ہے جبکہ 256افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Unn
بلوچستان پاکستان کا مستقبل ، تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. آرمی چیف
بلوچستان پاکستان کا مستقبل ، تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے مستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس امر کا اظہار آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ اورگریژن قرنطینہ سنٹر کے دورے کے دورا ن کیا۔ یو این این کے مطابق آرمی نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رسائی یقینی بنائی جائے۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے گریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو کورونا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کورونا سے متعلق ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے گفتگو کی۔
Unn
نیب معاملہ پر مسلم لیگ ق کا وزیراعظم عمران خان سے تحقیقات کا مطالبہ
نیب معاملہ پر مسلم لیگ ق کا وزیراعظم عمران خان سے تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، 20 سال پرانے کیسز کس کے کہنے پر کھولے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا، نیب کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے وزیراعظم سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، کیا چیئرمین نیب نے خو د سے اقدام اٹھایا یا کسی کے کہنے پر کیا، تحقیقات کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ معاملے کی چھان بین کروا کے آپ سے دوبارہ رابطہ کروں گا، ہم نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ بار بار پرانے کیسوں کو کس لئے کھولا جاتا ہے، پورا ملک اس وقت کورونا کی ایمرجنسی میں ہے، ایسے وقت میں چیئرمین نیب پرانے معاملات کیوں کھول رہے ہیں۔
Tuesday, May 12, 2020
آر ایچ سی میانوالی قریشیاں میں رات گئے عملہ غائب
*آر ایچ سی میانوالی قریشیاں میں رات گٸے ہسپتال کا سٹاف(عملہ) غاٸب۔۔*
*_سردار گڑھ کا رہاٸشی عرفان احمدجتوٸی 13 مٸی بدھ کی رات 2 بجے اپنی بھابھی کو میانوالی قریشیاں ہسپتال لے کر گیا, مریضہ کی ڈلیوری کا مسٸلہ تھا Pain کی شکایت تھی مگر ایمرجنسی ڈیوٹی عملہ غاٸب تھا۔۔۔_*
*ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندہ بھی موجود نہیں۔۔ لیبر روم مریضہ گٸی وہاں بھی صرف ایک مٍڈ واٸف موجود تھی جو سو رہی تھی , کوٸی سینٸر ڈاکٹر کوٸی ایل ایچ وی کوٸی نرس موجود نہ تھی۔ا*
*وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بذدار سے تمام ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانےکی درخواست۔۔*
*_ڈی سی او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم یار خان سے نوٹس لینے کی اپیل.._*
- یکم جون سے سکول کھونے کی اجازت دی جائے،
- پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز
- لاہور(نمائندہ صدائے دھرتی) نجی سکولوں کی پاکستان بھر سے نمائندہ تنظیوں نے ایک مشترکہ اجلاس منعقدہ لاہور میں وزیر اعظم ،وزرا اعلی، گورنرز، چیف جسٹس آف پاکسان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں یکم جون سے سکول کھونے کی اجازت دی جائے، ملک بھر کے تمام نجی ادارئے اس ضمن میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے پابند ہوں گے ۔نجی تعلیمی اداروں کے مرکزی نمائندوں ،میاں شبیر ،خالد ملک، حنیف انجم،صادق صدیقی ،مذمل صدیقی ،شاہد نور،عمران یوسف،وسیم عابد،نے مرزا کاشف کی زیر قیادت اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے کہا کہ ملک بھر کے دولاکھ سے زائد سکولوں اور ان کے ساتھ بیس لاکھ کے قریب سٹاف بہت بری معاشی حالت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کروڑوں بچوں کا تعلیمی مستقبل داو پر لگا ہوا ہے۔ اگر حکومت نے جلد کوئی مثبت لائحہ عمل ترتیب دے کر انہیں سکول کھولنے کی اجازت نہ دی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔کاشف مرزا نے اس بات پر زور دیتے ہوے کہا کہ تمام سکولوں کی انتظامیہ انتہائی ذمہ دار لوگ ہیں اور وہ بچوں کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اس لئے حکومتی ایس او پیز(قوا ئد وضوابط) کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سکول کھول سکتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھی سکول کھل چکے ہیں۔کاشف مرزا نے حکومت سے تعلیم دشمن وزیر تعلیم پنجاب کو بھی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وزیر حکومت اور لاکھوں سکولوں کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے اگر اسے نہ ہٹایا گیا تو مذید غلط فہمیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ملکی بچوں کی تعلیم کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
کراچی سٹی کورٹ میں سانحہ 12 مٸی کے حوالے سے احتجاج اور شہدا کیلٸے دعاٸیہ تقریب..
کراچی سٹی کورٹ میں سانحہ 12 مٸی کے حوالے سے احتجاج اور شہدا کیلٸے دعاٸیہ تقریب..
کراچی (اپنے نمائندے سے)کراچی بار ایسوایشن کے زیر اھتمام کل بروز منگل 12 مئی کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس امیر حیدر شاہ شہید شیڈ سٹی کورٹ میں ھوا، جسکی صدارت ندیم منگی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکیٹری کراچی بار نے کی جبکہ میزبانی کے فراٸض ترجمان کراچی بار انور میمن نے ادا کٸے، اس موقع پر سٹی کورٹ میں وکلا احتجاجأ عدالتوں میں پیش نہیں ہوٸے اور بازوٶں پر سیاھ پٹی باندھ کر احتجاج کیا اورشہداء کے لیے دعائیں کی گئی اور قاتلوں اور دھشگردوں کی پرزور مزمت کی گئی اور شہداء کے مشن کو زندہ رکھنے کا عہد کیا گیا۔ جبکہ سابق صدر نعیم قریشی، لاٸبریرین امرت شردھا، آصف احمد، باقر مہدی، اللہ نواز دل، علیم النسا، حناکرن، صاٸمہ میمن اور دیگر وکلا بھی موجود تھا۔ پورا سٹی کورٹ وکلاء اتحاد زندہ اباد کے نعروں سے گونج اٹھا..
پاکستان مسلم فنکشنل اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا
خیرپور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم فنکشنل اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے صاحبزادے ایم پی اے پیر سید محمد راشد شاھ راشدی کی کرونا وائرس کی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انھوں نے کہا کہ کرونا کی آڑ میں سندھ حکومت عوام کو بیوقوف اور پاکستانیوں کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے جی ڈی اے ترجمان نے کہا کہ جی ڈی اے بشمول پاکستانیوں مسلم لیگ فنکشنل عوام کے خاطر کرونا وائرس کی جنگ میں سندھ ہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اورہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے اور تھی لیکن اب سندھ حکومت کی سندھ اور پاکستان دشمنی ہو چکی ہے پیر جو گوٹھ میں کے گئے ٹیسٹ تمام جعلی نکلے پیر سید محمد راشد شاہ راشدی کا ایک منصوبی کے تحت جعلی کٹس کے ذریعے ٹیسٹ مثبت نکالا گیا جانتے ہیں کہ پیر راشد شاہ پیر پگارا کے فرزند ہیں اور مثبت رپورٹ نکالنا مریدوں میں اور پارٹی کے ورکرز میں مایوسی کی فضا پھلانی تھی الحمداللہ پیر سید محمد راشد شاہ کو کرونا نہیں ہے انھوں نے ڈاؤ یونیورسٹی لیبارٹیری سے ٹیسٹ کروایا جو منفی آگیا ہے ہم یہ سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پیر صاحب پگارا کے خاندان کو حراساں کرنے کی کوشش کی اب ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن میں ڈوبی ہوئی یہ ذرداری لیگ اپنے ساتھ پاکستانیوں کے معاشی طور پر ڈوبونا چاہتی ہے ذرداری لیگ جلدازجلد دفن ہو جائے گی انھو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ڈالر کے پیچےھ پڑی ہے اور کرپشن کی روایت برقرار رکھنی چاہتی ہے
کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم پاکستان میں اموات کی تعداد 706ہوگئیں
اسلام آباد( آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلتے ہی کیسز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 700 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں 1140 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32 ہزار 81 ہو گئی ہے جبکہ 39 افراد موت کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے اور اموات 706 ہو گئی ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں 1140 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32 ہزار 81 ہو گئی ہے جبکہ 39 افراد موت کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے اور اموات 706 ہو گئی ہیں ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار آصف خان عباسی کو مبارکباد
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یارخان سردار ...
